ماحولیاتی مسائل کو سنجیدہ نہ لیا  تو خطرناک نتائج کا سامنا کرناپڑ سکتا ہے: عمران خان

Middle East Green Initiative Summit,Riyadh,PMIK,MBS,Riyadh

ریاض:وزیر اعظم عمران خان نے مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو اجلاس میں کہا کہ اگر ماحولیاتی مسائل کو سنجیدہ نہ لیا تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،ماحولیاتی مسائل سے انسانوں کوسب سے بڑے چیلنجزدرپیش ہیں۔

مڈل ایسٹ گرین انیشیٹوسربراہ اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ماحولیاتی مسائل سمیت ہر مشکل وقت میں سعودی عرب کا ساتھ دیتے رہیں گے ،وزیر اعظم عمران خان نے کہا ماحولیاتی مسائل کا نہ صرف مڈل ایسٹ بلکہ آج پوری دنیا میں سب سے بڑا مسئلہ بنا ہو اہے ،ماحولیاتی مسائل کو اگر آج بھی سنجیدہ نہ لیا گیا تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

 وزیراعظم عمران خان نے بڑے پلیٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے دنیا کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کچھ بھی کرتی رہے، ہر مشکل وقت میں سعودی عرب کا ساتھ دیتے رہیں گے ، انہوں نے کہا ماحولیاتی آلودگی کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک میں کوئلے سے توانائی پیدا کرنے کا کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا۔ 2030ء تک پاکستان 60 فیصد قابل تجدیدتوانائی ذرائع پرمنتقل کردیا جائے گا۔ 

واضح رہے اس سے قبل مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے جب وزیر اعظم عمران خان تشریف لائے تو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا ۔