ریاض:وزیر اعظم عمران خان کا مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو سربراہی اجلاس میں محمد بن سلمان کی طر ف سے گرمجوشی سے استقبال کیا گیا ،اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق دنیا کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا گیا ۔
The Crown Prince of Saudi Arabia Muhammad bin Salman receives Prime Minister @ImranKhanPTI upon his arrival at Middle East Green Initiative Summit.#PMIKinKSA pic.twitter.com/ogZepKGqHX
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) October 25, 2021
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب میں امریکی صدر بائیڈن کے خصوصی ایلچی جان کیری نے بھی اہم ملاقات کی جس میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی کیخلاف عالمی سطح پرکام کرنے کی ضرورت ہے.
انہوں نے کہا ترقی پذیرممالک میں موسمیاتی تخفیف کیلئے سرمایہ کاری کی حمایت کی جانی چاہیے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ٹیکنالوجی کا اشتراک جاری رکھنا چاہیے۔