نیویارک :امریکہ اور دیگر ممالک کی فورسز کے افغانستان سے انخلا کے بعد اقوام متحدہ نے پوری دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر افغان عوام کی مدد نہ کی گئی تو بڑی تعداد میں لوگوں کے مرنے کاخدشہ ہے ۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ حکام نے خبردار کیا ہے کہ بھوک اور خوراک کی کمی کے باعث افغانستا ن میں بڑی تعداد میں لوگوں کے مرنے کا خدشہ ہے ،ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ’’ڈیوڈ، بیسلے نے کہا کہ افغانستان کی آدھی سے زیادہ آبادی کو بھوک اور خوراک کی کمی کے مسائل کا سامنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ 40 لاکھ افراد کو خوراک کی کمی کا مسئلہ گزشتہ 2 مہینوں میں درپیش ہوا ہے ۔انہوں نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر افغانستان کے منجمد اثاثوں کو بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔