ٹی 20 ورلڈکپ، افغانستان کا سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

06:47 PM, 25 Oct, 2021

شارجہ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے 17 ویں میچ میں افغانستان نے سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
میچ کیلئے سکاٹ لینڈ کی قیادت کائل کوئٹزر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مارج میونسی، میتھیو کروس، ریچی بیرنگٹن، کالوم میکلیوڈ، مائیکل لیسک، کرس گریوز، مارک واٹ، جوش ڈیوی، سفیان شریف اور بریڈلی وہیل شامل ہیں۔ 
افغانستان کی قیادت محمد نبی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حضرت اللہ زازئی، محمد شہزاد، رحمان اللہ گرباز، اصغر افغان، نجیب اللہ زدران، گلبدین نیب، راشد خان، کریم جنت، نوین الحق اور مجیب الرحمان شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں