ہر ایک نے مجھے وزارت قانون سے دھکا دینے کی کوشش کی، فروغ نسیم

06:06 PM, 25 Oct, 2021

لاہور: وفاقی وزیر قانون نے انکشاف کیا ہے کہ ہر ایک نے مجھے وزارت قانون سے دھکا دینے کی کوشش کی لیکن میں خود بھی جانا چاہتا تھا تاہم وزیراعظم عمران خان نے جانے ہی نہیں دیا۔

وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ میرا تعلق کسی اور جماعت سے ہے لیکن عمران خان نے کہا کہ وزیر قانون کے لیے آپ کپتان کی چوائس ہو۔ وزارت قانون میں میرٹ کی بالادستی ہے اور ہم نے بڑے زبردست سول ریفارمز کیے ہیں جبکہ نئے قوانین بنائے ہیں۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ قوانین کی عمل داری ججز اور وکلا کرتے ہیں اور میں نے سسٹم بنا دیا ہے اور اب آپ کے ہاتھ میں ہے۔ 2018 میں جب آیا تو میں نے انصاف لائرز فورم سے متعلق نہیں سنا تھا اور سب کے نام نہیں بتاؤں گا جبکہ سب کے کرتوت سب کو پتہ ہیں۔

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا خواب نیا پاکستان کی تعبیر ہے جبکہ ہماری لڑائی جھوٹ اور بدنیتی سے ہے۔

مزیدخبریں