انتظار قتل کیس، 2 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

06:05 PM, 25 Oct, 2021

کراچی : کراچی کی انسداد دہشتگری کی عدالت میں انتظار قتل کیس کا بڑا فیصلہ آگیا۔عدالت نے دو پولیس اہلکاروں کو سزائے موت سنا دی ۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں انتظار قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے 2 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت سنائی جبکہ تین انسپکٹر سمیت 5 اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سائی گئی ۔ عدالت نے عمر قید کے ساتھ ساتھ دو دو لاکھ روپے جرمانہ کا بھی حکم دیا ۔

عدالت نے جن دو ملزمان کو سزائے موت سنائی گئی ان میں بلال اور دانیال شامل ہیں ۔انسپکٹر طارق رحیم سیمت دیگر ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی ۔عدالت نے ایک پولیس اہلکار غلام عباس کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا ۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 13 جنوری 2018 کو فائرنگ سے نوجوان انتظار جاں بحق ہوگیا تھا۔قتل کے الزام میں  اے سی ایل سی پولیس کے 8 اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ 

                                               

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رواں سال جولائی میں کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں