پشاور : خیبر پختونخوا میں سی پیک کے لئے مختص زمین پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن پشاور نے سی پیک کی زمین پر بنی نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے ۔سوات ایکسپریس وے کے قریب سی پیک کی زمین پر مختلف سرگرمیاں جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق سی پیک کی زمین پر غیر قانونی طور پر مختلف سوسائٹیز، ہوٹل ریسٹورنٹ اور باغات لگائے گئے ہیں،10 ہزار کنال زمین پرغیر قانونی سرگرمیاں جاری ہے۔