لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف پاکستان کی 10 وکٹوں سے تاریخی جیت پر پاکستان میں تو جشن منایا ہی گیا مگر بنگلہ دیش میں بھی بھنگڑے ڈالے گئے اور خوب ہلہ گلہ کیا گیا جس ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
پاکستان ہائی کمیشن بنگلہ دیش کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کی گئی ٹویٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان نے جیسے ہی آخری سکور مکمل کیا تو بڑی سکرین پر میچ دیکھنے والے بنگلہ دیش کے شہریوں نے شور شرابے سے آسمان سر پر اٹھا لیا اور ڈانس کرنے لگے۔ یوں محسوس ہو رہا تھا کہ بنگلہ دیش کے شہری بھارت کیخلاف پاکستان کی اس تاریخ جیت پر پاکستانیوں سے بھی زیادہ خوش ہیں، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
Thank you Bangladesh for celebrating Pakistan's victory in T-20. pic.twitter.com/EofriKo0jX
— Pakistan High Commission Bangladesh (@PakinBangladesh) October 25, 2021
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں گزشتہ روز پاکستانی کرکٹ ٹیم نے انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو 10 وکٹوں کی تاریخی شکست سے دوچار کر کے ٹورنامنٹ کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا ہے۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 152 رنز بنائے اور پاکستان نے مقررہ ہدف بابراعظم اور محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پہلی وکٹ پر ہی حاصل کر کے ریکارڈ فتح حاصل کی۔