بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ بھی بابر اعظم اور رضوان کی بیٹنگ کے فین ہوگئے

03:22 PM, 25 Oct, 2021

بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ بھی بابر اعظم اور رضوان کی بیٹنگ کے فین ہوگئے

لاہور:سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ پاکستانی بلے بازوں کے گن گانے لگے ، کہتے ہیں کہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے ناقابل یقین بیٹنگ کی ہے ایسی بلے بازی بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستانی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین شرٹس پوری تیاری کرکے آئے تھے ۔

سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نےایک ٹی وی شو میں  کہا کہ رضوان اور بابر نے ناقابل یقین بلے بازی کی ہے ۔  بابر نے کپتانی بھی شاندار کی اور اپنی باری بھی کامیابی سے کھیلی۔

ہربھجن سنگھ نے بابر اعظم سے متعلق کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ وہ کوہلی کی نقل کرتے ہیں، حالانکہ اگر ان کا کھیل دیکھا جائے تو وہ 5 سے 10 سال مزید کرکٹ کھیل کر سلیم ملک یا انضمام کے قد جتنے بڑے بلے باز بن سکتے ہیں۔ وہ میچ کے دوران ایک بار بھی نروس نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے لگ رہا تھا کہ بابر اعظم پہلی گیند سے گیم پر کنٹرول رکھے ہوئے ہیں۔ ان کو جہاں موقع ملا انہوں نے شارٹ کھیلا انہوں نے کوئی غلط یا کمزور شارٹ نہیں کھیلی بلکہ پروفیشنل کرکٹ کھیلی ۔

یاد رہے کہ ہر بھجن سنگھ نے میچ سے قبل ہی پاکستانی سپیڈ سٹار شعیب اختر کو کہا تھا کہ پاکستان کو میچ نہیں کھیلنا چاہئے کیونکہ پاکستان جتنا مرضی اچھا کھیل کھیلے جیت بھارت کی ہی ہوگی ۔

مزیدخبریں