دلہن نکاح سے قبل پاک بھارت میچ دیکھتی رہی

02:34 PM, 25 Oct, 2021

لاہور: پاکستان اور بھارت کا کرکٹ میچ دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان ہی کشمکش کا باعث نہیں ہوتا بلکہ دونوں ملکوں کے عوام کی دھڑکنیں بھی تیز ہوجاتی ہیں ۔

دبئی میں ہونے والےٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کی عوام نے اپنی تمام تر مصروفیات ترک کرکے میچ دیکھا حتیٰ کہ سری نگر میں شادی کے سجی سنوری دلہن نے بھی نکاح سے قبل میچ دیکھنا ضروری سمجھا ۔

ی نگر کی  عروسی لباس میں ملبوس دُلہن نے شادی کی تقریب کے دوران موبائل پر پاکستان اور بھارت کے میچ کی اپ ڈیٹس لیں اور یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  سُرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس دُلہن ہاتھ میں موبائل فون تھامے بیٹھی ہے۔دلہن کے بازؤں پر مہندی کے ڈیزائن بھی نظر آرہے ہیں  ۔

ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ’یہ گزشتہ روز کی سری نگر سے سب سے منفرد تصویر ہے جس میں شادی کے دوران دلہن نے موبائل پر پاک بھارت میچ دیکھا۔

پاکستان کی فتح اوربھارت کی شکست پر سری نگر کی دلہن خوش ہوگئی دلہن کا کہنا تھا کہ ایک تو مجھے شادی  کی خوشی ہے اوردوسرا پاکستان کی ٹیم نے فتح حاصل کرکے خوش کردیا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا۔ 
 پاکستانی ٹیم نے بھارت کا 152 رنز کا دیا گیا ہدف پاکستان نے بغیر کسی نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا تھا ۔ محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔جبکہ کپتان بابراعظم نے 52 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ بہترین بولنگ پرفارمنس پر شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔

مزیدخبریں