بھارت کے خلاف فتح پر ہوائی فائرنگ سے سب انسپکٹرسمیت 12 افراد زخمی

12:30 PM, 25 Oct, 2021

کراچی:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف فتح کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے 12 افرادزخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح کی خوشی میں ملک کے کئی شہروں میں ہوائی فائرنگ کی گئی ۔ جس میں 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔

کراچی، لاہور سمیت کئی شہروں میں بھارت کے خلاف میچ جیتنے کی خوشی میں ہونے والی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والوں میں کئی بچے بھی شامل تھے ۔

 کراچی میں ہونے والی فائرنگ کی زد میں آکر ایک سب انسپکٹر بھی زخمی ہوا ۔ جبکہ لاہور کے علاقے چوبرجی اور ساندہ میں میچ کی فتح کی خوشی میں زخمیوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں ۔

کراچی پولیس حکام کے مطابق سچل گوٹھ، اورنگی ٹاؤ ن، نیوکراچی، ناظم آباد، سمن آباد،گلشن اقبال، ماڈل کالونی اور اسٹیڈیم روڈ پر ہوائی فائرنگ ہوئی

یاد رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی اور روائتی حریف کو دس وکٹو ں  سے شکست دی ۔

میچ جیتنے کے بعد ملک بھر میں قوم نے فتح کا جشن منایا ، کراچی لاہور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور ڈھول تاشے بجاکر سڑکوں پر بھنگڑے بھی ڈالے ۔

مزیدخبریں