پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلائو رکنے لگا، صرف 9 اموات رپورٹ  

11:16 AM, 25 Oct, 2021

لاہور:پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلائو میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف 9 مریض جاں بحق ہوگئے۔ اموات میں حالیہ اضافے سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد28ہزار 386 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 42 ہزار 95 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 698 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1.65 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھیر میں اس وقت کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 69 ہزار 234 ہو چکی ہے۔ صوبہ سندھ میں کورونا کے کیسوں کی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار 814، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 519، پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار171، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار710، بلوچستان میں 33 ہزار196، آزاد کشمیر میں 34 ہزار441 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار383 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ریکارڈ ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 896 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

صوبہ سندھ میں 7 ہزار551، خیبرپختونخوا 5 ہزار720، اسلام آباد 938، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 355 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزیدخبریں