بابر اعظم اور محمد رضوان نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا  

09:54 AM, 25 Oct, 2021

دبئی: بابر اعظم اور رضوان نے ٹی ٹونٹی عالمی مقابلوں کی تاریخ میں بڑی اوپننگ شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، دونوں بلے بازوں نے 152رنزکی ناقابل شکست شراکت بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا

پاکستانی بلے بازوں بابراعظم اور محمد رضوان نے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں بڑی اوپننگ شراکت بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، دونوں بلے بازوں نے بھارت کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں 152 رنز کی ریکارڈ شراکت بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا،

بابراعظم 68 اور رضوان 79رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، اس سے قبل ٹی ٹونٹی عالمی مقابلوں کی تاریخ میں بڑی اوپننگ شراکت کا عالمی ریکارڈ ویسٹ انڈین بلے بازوں کرس گیل اور ڈیوائن سمتھ کے پاس تھا، دونوں بلے بازوں نے 2007ءمیں ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں اوپننگ شراکت میں 145 رنز بنا کر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

اس کے علاوہ بابراعظم اور رضوان نے پاکستان کی طرف سے عالمی مقابلوں میں بڑی اوپننگ شراکت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، اس سے پہلے یہ اعزاز کامران اکمل اور سلمان بٹ کے پاس تھا، دونوں بلے بازوں نے 2010ءمیں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں 142 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی تھی۔

مزیدخبریں