افغان فوج کے سابق آرمی چیف کی امریکی پناہ گزین کیمپ میں تصویر وائرل  

09:40 AM, 25 Oct, 2021

ورجینیا: افغان فوج کے سابق آرمی چیف جنرل ہیبت اللہ علی زئی امریکی پناہ گزین کیمپ میں اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق افغان صدر اشرف غنی کے آخری دنوں میں سابق جنرل ہیبت اللہ علی زئی کو آرمی چیف مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم اشرف غنی مفرور ہوئے تو انہوں نے بھی افغانستان سے بھاگنے میں عافیت سمجھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق جنرل ہیبت اللہ علی زئی ان دنوں امریکی ریاست ورجینیا کے پناہ گزیں کیمپ میں اپنے اہلخانہ کیساتھ وقت گزار رہے ہیں۔

سابق افغان آرمی چیف سابق جنرل ہیبت اللہ علی زئی کی امریکی پناہ گزین کیمپ کے باہر ایک فٹ پاتھ پر بیٹھے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے،

سابق جنرل ہیبت اللہ علی زئی کی انتہائی بے بسی کی حالت میں کھینچی گئی فوٹو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائرل کر دی گئی ہے جس سے افغان شہری شدید غم وغصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ سابق جنرل ہیبت اللہ علی زئی نے ںے طالبان کو شکست دینے کا دعویٰ کیا تھا لیکن جیسے ہی طالبان کابل پہنچے تو وہ افغانستان سے فرار ہو گئے اور اب امریکا میں پناہ گزینوں کے کیمپ کے باہر حسرت و یاس کی تصویر بنے بیٹھے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں