بھارتیوں کے دل بہت چھوٹے ہیں ، فواد چوہدری

بھارتیوں کے دل بہت چھوٹے ہیں ، فواد چوہدری

دبئی : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نےکہا ہے کہ بھارتیوں کے دل بہت چھوٹے ہیں، اکشے کمار اور وویک اوبرائے تو آدھے میچ سے ہی واپس چلے گئے تھے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ پورا اسٹیڈیم بھارتی تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا لیکن ہم نے ایک چھوٹا سا کونا پکڑ لیا جہاں میں، گورنر سندھ اور پاکستان سے کچھ اور لوگ موجود تھے۔

https://twitter.com/FawadPTIUpdates/status/1452268342677491731?s=20

انہوں نے بتایا کہ جب میچ بھارت کے ہاتھ سے نکلنے لگا تو بھارتی تماشائی گراؤنڈ چھوڑ کر جانے لگے، اس دوران ان  پر کافی ہوٹنگ ہونا شروع ہوگئی ۔ اس وقت کچھ پاکستانیوں نے بھارتی شائقین سے یہ بھی کہا کہ ابھی آپ کے جانے کا وقت نہیں ہوا۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود بھارتی شوبز شخصیات کی مایوسی کے بارے میں فواد چوہدری کا کہنا تھا جب بھارتی اداکار اکشے کمار اور وویک اوبرائے شروع میں آئے تو کہنے لگے کہ آپ لوگ پاکستان کو سلیبریٹ  کر لیں لیکن جیتنا  بھارت نے  ہی ہے اور پھر آدھے میچ میں ہی دونوں بھارتی اداکاروں کو چھوڑ کر جانا پڑا اور لوگوں نے ان پر بہت ہوٹنگ بھی کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارت کو دس وکٹوں سے ناقابل فراموش شکست دی ہے ۔