اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے اسلام مخالف مواد فیس بک سے ہٹانے کیلئے مار ک زکر برگ کو خط لکھ دیا ،عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام مخالف مواد پر مکمل پابندی ہونی چاہیے ، عمران خان نے فیس بک پر اسلامو فوبیا مخالف مواد کی نشاندہی بھی کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا مخالف مواد سوشل میڈیا بشمول فیس بک پرپھیلایا جارہا ہے، ایسا مواد نفرت، انتہاپسندی، تشدد کی حوصلہ افزائی کررہا ہے،عمران خان نے کہا کہ فیس بک کی طرف سے ہولوکاسٹ پرتنقید پرعائد پابندی کی تعریف کرتا ہوں، آج دنیا کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کےخلاف اسی طرح کا معاملہ دیکھ رہا ہوں،انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلمانوں کو لباس سےعبادت تک کے ذاتی انتخاب سے روکا جارہا ہے۔
وزیرا عظم عمران خان کا کہنا تھا اسلام فوبیا اور اسلام مخالف مواد پر ہولو کاسٹ جیسی پابندیاں لگائی جائیں ،وزیر اعظم عمران خا ن نے فیس بک کے سربراہ مار ک زکر برگ کو لکھے گئے خظ میں کہا کہ اسلام مخالف مواد پر پابندی لگائیں ،اسلام مخالف پوسٹس پر ہولو کاسٹ جیسی پابندیاں لگائی جانی چاہیں ۔