پی ڈی ایم جلسے میں آزاد بلوچستان کا نعرہ لگایا گیا: شبلی فراز

07:11 PM, 25 Oct, 2020

اسلام: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے میں اویس نورانی نے آزاد بلوچستان کا نعرہ لگایا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ملک میں انتشار پھیلا رہی ہیں، وہ بھارتی بیانیے کو لے کر چل رہی ہیں۔ پی ڈی ایم کا بیانیہ ملک دشمن عناصر کی تائید کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے اپوزیشن سے کہا کہ وہ قومیت کی بات کریں لیکن نظریہ پاکستان کو نہ بھولیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسہ میں آزاد بلوچستان کا نعرہ لگایا گیا، کیا کوئی پاکستانی ایسی بات کر سکتا ہے۔ پی ڈی ایم کے جلسے میں آزاد بلوچستان کی بات کرنا قابل مذمت ہے۔ نواز شریف نے پرائی زمین سے پاک فوج کے خلاف بات کی ۔ نواز شریف کو بدعنوانی پر عدالت نے مجرم قرار دیا تھا۔ ہمارے دشمنوں کی فہرست میں بھارت اور اسرائیل کے علاوہ وہ لوگ بھی شامل ہیں جو ملک کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں۔

اس سے قبل بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان پہلے کی طرح اب بھی جاگ رہا ہے۔ بلوچستان کی غیور عوام نے ہمیشہ جمہوریت کا علم بلند رکھا۔

بلوچ قوم کو انگریز حکومت نے لٹل لندن کا نام دیا تھا، کسی وقت یہاں سے پھولوں کی خوشبوئیں آتی تھیں ، آج یہاں بارود اور خون کی بو آتی ہے۔ آج بلوچستان میں بھوک کے ڈیرے ہیں۔

وفاقی وزیر نے فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی حمایت کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی آزادی اظہار رائے سے مسلمانوں کے جذبات مجرح ہوتے ہیں اس لیے حکومتی سطح پر ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں