50سالہ ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر نے مداحوں کو چکرا کر رکھ دیا

01:30 PM, 25 Oct, 2020

اسلام آباد:  پاکستان کی معروف 50سالہ اداکارہ کی نئی تصاویر نے مداحوں کو چکرا کر رکھ دیا ہےاور ہر کوئی یہ کہنے پر مجبور ہوگیا ہے کہ آخر کار ماہ نور بلوچ کب بوڑھی ہونگی۔


تفصیلات کے مطابق معروف  اداکارہ ماہ نور بلوچ کی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جن میں وہ مزید خوبصورت اور جوان نظر آرہی ہیں۔


پاکستان کی خوبصورت ترین اداکارائوں میں شمار ہونے والی 50 سالہ ماہ نور بلوچ پہلے سے کہیں زیادہ حسین اور جوان لگ رہی ہیں جبکہ وائرل تصویروں میں ماہ نور بلوچ نے مغربی لباس یعنی جینز اور ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جانیوالی تصویروں میں ماہ نور بلوچ اپنے انداز سے مداحوں کو اپنی فٹنس کا راز بتاتی نظر آرہی ہیں۔


اداکارہ کی تصویریں دیکھنے کے بعد جہاں مداح ان کی تعریف کر رہے ہیں تو وہیں کچھ مداح ایسے بھی ہیں جو اداکارہ سے ان کی خوبصورتی کا راز پوچھ ر ہے ہیں۔ 
واضح رہے کہ ماہ نور بلوچ ایک شادی شدہ بیٹی کی ماں ہیں اور وہ زندگی کی 50 بہاریں دیکھنے کے بعد بھی خوبصورت اور جوان نظر آتی ہیں۔


اس سے پہلے بھی اداکارہ کی تصویروں نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا اور تب بھی مداحوں کی جانب سے ان کی خوبصورتی کے راز کے لیکر کافی بحث ہوئی تھی  جبکہ کئی لوگوں نے تو اداکارہ کی خوبصورتی کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے پلاسٹک سرجری کا بھی الزام عائد کیا۔

مزیدخبریں