مفرور ،اشتہاری ملزمان کی وطن واپسی سے متعلق چیئرمین نیب کا شکنجہ تیار 

10:07 PM, 25 Oct, 2020

 اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کاکہنا تھا کہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانون کے مطابق تمام اقدامات اُٹھائے جائینگے ،نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے ،نیب صرف اور صرف ریاست پاکستان کا ادارہ ہے ،اس کا کسی سیاسی جماعت  کیساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ  نیب بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے پرعزم ہے،نیب واحد ادارہ ہے جس نے سی پیک منصوبوں کی نگرانی کے لئے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان سارک اینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین ہے جو کہ نیب کی شاندار کارکردگی کا اعتراف ہے۔  

انہوں نے کہا نیب آرڈیننس 1999ءکے اقتباس میں نیب کو بدعنوانی کے خاتمہ اور لوٹی گئی رقم وصول کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے،اس ادارے نے اب تک کرپٹ افراد کی طرف سے لوٹے گئے 466 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میںجمع کروائے ہیں ، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے.

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانو ن کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیںگے،تمام کرپٹ افراد کو کٹہرے میںلانے کیلئے قانون اپنا راستہ خود بنائے گا ۔

مزیدخبریں