اویسی نے مودی کی شہریت ترمیمی بل سے متعلق نئی سازش بے نقاب کر دی 

09:47 PM, 25 Oct, 2020

نئی دہلی :اسدا لدین اویسی نے بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ ہم بچے نہیں کہ ہمیں شہریت ترمیمی بل اور نان ریذیڈنٹ انڈین کا مطلب سمجھ نہ آئے،ہم خوب جانتے ہیں کہ لفظوں کے ہیر پھیر سے لوگوںکو بے وقوف بنا نے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسد الدین اویسی نے بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگت کی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا شہریت ترمیمی بل کو لے کر لوگ ہمارے مسلمان بھائیوں کو گمراہ کر رہے ہیں ،اویسی کا کہنا تھا کہ اگر یہ مسلمانوں کیخلاف نہیں ہے تو پھر اس قانون میں سے مذہب سے متعلق تمام شقیں اور ریفرنس ہٹا دئیے جائیں ،اس متنازعہ قانون کیخلاف اگر ہمیں باربار احتجاج بھی کرنا پڑا تو ہم ضرور کرینگے اور یہ احتجاج اس وقت تک پورے بھار ت میں جا ری رہینگے جب تک اس متنازعہ قانون کو لے کر ہمیں خاص طور پر انڈین شہری ہونا ثابت کرنا پڑیگا ۔

واضح رہے کہ موہن بھگوت نے ناگ پور میں ہندو تہوار دسہرا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کسی مخصوص مذہبی کمیونٹی کے خلاف نہیں ہے۔

مزیدخبریں