پاکستان کرکٹ ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس سیشن اختتام پذیر

پاکستان کرکٹ ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس سیشن اختتام پذیر
کیپشن: PHOTO/// PCB

لاہور: پاک زمبابوے سیریز کی تیاریوں کیلئےپاکستان کرکٹ ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس سیشن اختتام پزیر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے تربیتی کیمپ کے دوران دو انٹرا سکواڈ میچزز کھیلے۔ آج کے میچ میں پاکستان گرین نے پاکستان وائیٹ کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔پاکستان گرین نے 290 رنز کا ریوائزڈ ٹارگٹ 45.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔پاکستان گرین کے امام الحق نے 77 اور عابد علی نے 63 رنز بنائے۔حارث سہیل 65 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔پاکستان وائیٹ کے حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

اس سے قبل پاکستان وائیٹ  کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 46.4 اوورز میں 239 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی ۔عماد وسیم 71 اور محمد رضوان 60 رنز بنا کر ٹاپ اسکور رہے۔پاکستان گرین کے فہیم اشرف نے 3 جبکہ محمد حسنین اور عثمان قادر نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔


قومی ٹیم کل اسلام آباد کے لیے راونہ ہوگی۔ زمبابوے ٹیم کا قرنطینہ کادورانیہ 27 اکتوبر کو مکمل ہوگا۔پاکستان اور زمبابوے کی ون ڈے میچز کی سیریز 30 اکتوبر سے شروع ہوگی۔پاک زمبابوے ٹی ٹونٹی سیریز 7 نومبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگی۔ یاد رہے کہ ٹی 20 سیریز لاہور میں شیڈول تھی لیکن سموگ کے باعث لاہور سے میزبانی واپس لے لی گئی اور ٹی 20 میچز کو بھی راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔