بھارتی آرمی چیف سیاسی آقائوں کو خوش کرنے میں مصروف ہیں ، ترجمان پاک فوج

11:45 PM, 25 Oct, 2019

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفورنے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اپنے سیاسی آقائوں کو خوش کرنے کے لیے مسلسل غیر ذمہ دارانہ بیانات دے کر خطے  کے امن کو  خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ، ڈی جی  آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر  پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اپنے سیاسی آقائوں کو خوش کرنے کے لیے جعلی سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کر رہے ہیں ، اس  کے علاوہ ان کے پاس کچھ نہیں ہے۔

ترجمان پاک فوج نے لکھا کہ بھارتی آرمی چیف اس طرح خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ جھوٹی سرجیکل سٹرائیک سے لے کر اب تک بھارتی آرمی چیف کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔ انہوں نے بھارتی فوج کو ایک غنڈہ فوج میں بدل دیا ہے، وہ اپنی ہی فوج کو مروا رہے ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا  کہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت کے ہاتھوں پر بے گناہوں کا خون لگا ہے۔ بھارتی فورسز کو پاکستانی مسلح افواج سے کئی بار بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ بھارتی آرمی چیف اپنے ہیلی کاپٹر کو گرانے کے بعد خود ہی ماتم کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں