حکومتی اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے درمیان ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی

09:30 PM, 25 Oct, 2019

اسلام آباد:حکومت اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے درمیان ہونے والے اہم میٹنگ میں وزیر اعظم کے استعفیٰ سے متعلق کسی قسم کی کوئی بات نہیں ہوئی ،اسلام آبا دمیں ہونے والے جلسے کیلئے حکومت نے ڈی چوک میں اجازت دینے سے معذرت کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن رہنماﺅں اور حکومتی کمیٹی میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں آزادی مار چ کو ڈی چوک میں جلسے کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کسی اور جگہ جلسہ کرنے کی اجازت دیدی ،حکومتی اراکین نے ڈی چوک میں جلسہ کرنے کے حوالے سے ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی اپوزیشن رہنماﺅں کے سامنے رکھا ۔

حکومتی اراکین نے اپوزیشن کو پریڈ گراﺅنڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش کر دی جسے رہبر کمیٹی نے مسترد کر دیا ،اپوزیشن رہنماﺅں نے حکومتی اراکین کو مارچ میں پر امن رہنے کی یقین دہانی کرا دی ۔

مزیدخبریں