سانحہ ساہیوال کے عدالتی فیصلے کے بعد عمران خان خود میدان میں آگئے

04:39 PM, 25 Oct, 2019

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال کا فیصلہ آنے کے بعد پنجاب حکومت کو اپیل دائر کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کیخلاف گواہوں میں سے کسی نے کوئی شہادت نہیں دی جس کی وجہ سے مقدمہ کمزور ہو گیا ،وزیر اعظم نے واضح کیا کہ حکومت معصوم بچوں کو انصاف دینے کیلئے پر عزم ہے ،انہوں نے ہدایت کی کہ مذکورہ کیس کی پیروی میں استغاثہ کی کمزوری اور خامیوں کی تحقیقات کی جائیں ،ایک ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ بچوں کے سامنے دن دیہاڑے ان کے والدین کو گولیوں سے چھلنی کیا گیا جس کی ویڈیو پوری قوم نے دیکھی ،انہوں نے کہا اگر ان کے خاندان سے اس کیس کا کوئی مدعی نہیں بنتا تو ریاست اس مقدمے کی مدعیت خود کرے گی ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ساہیوال کیس میں تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا تھا،مذکورہ کیس میں صفدر حسین، احسن خان، رمضان، سیف اللہ، حسنین اور ناصر نواز کو نامزد کیا گیا تھا اور تقریبا 10 ماہ تک کیس عدالت میں چلا۔

مزیدخبریں