ن لیگ کا نواز شریف کے بیرون ملک علاج کیلئے طبی ماہرین سے رابطہ

08:24 AM, 25 Oct, 2019

لاہور: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے پلیٹس لیٹس پھر چھ ہزار ہونے کی اطلاعات ہیں۔ عطا اللہ تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ ن لیگ نے اپنے قائد کے بیرون ملک علاج کیلئے طبی ماہرین سے رابطہ کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کے حوالے سے پوری قوم تشویش میں مبتلا ہے۔ ان کے خون میں پلیٹ لیٹس کی مقدار چھ ہزار کی تشویشناک سطح تک گر چکی ہے۔ طبی معائنے کے بعد میڈیکل بورڈ کی تجویز کردہ ادویات اور انجکشن نواز شریف کو دئیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس، طبی کیفیت اور عارضے کی تفصیل بیرون ملک ماہرین کو بھجوا دی گئی ہیں۔ شریف خاندان اور پارٹی صدر شہباز شریف نے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے۔ انھیں جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔

مزیدخبریں