الیکشن کمیشن نے شاہدخاقان عباسی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

09:46 PM, 25 Oct, 2018

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 124لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کامیابی کانوٹیفیکیشن جا ری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے کے باعث سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کامیابی کانوٹیفیکیشن روک رکھا تھا ، تاہم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرا نے پر ان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

شاہد خاقان عباسی نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124لاہور سے کامیابی حاصل کی تھی ، الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 71پشاور سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار صلاح الدین کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔

مزیدخبریں