لندن: مصری سپر سٹار محمد صالح کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ، سپر سٹار نے میچ میں ہیٹ ٹرک کر کے ناقدین کے منہ کو تالا لگا دیا۔
تفصیلات کے مطابق مصری فٹ بال محمد صالح انگلش فٹ بال کلب لیور پول کی جانب سے کھیلتے ہیں اور ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، صالح کی شاندار ہیٹرک کی بدولت لیور پول نے میچ میں چار صفر سے کامیابی حاصل کی ۔
لیور پول نے ریڈ سٹار بیلگریڈ کو ہرا کر گروپ سی میں چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ، یاد رہے کہ سٹار کھلاڑی کو چند روز قبل فیفا کی جانب سے سال کے بہترین گول کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔