اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نائیجیریا کو جنگی طیارے فروخت کرنے کی اجازت دیدی

04:03 PM, 25 Oct, 2018

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نائیجیریا کو 3 جنگی جہازوں کی فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے  مطابق  کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نائیجیریا کو 3 جے ایف 17 جنگی جہازوں کی فروخت کے لیے ضمانتی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ جنگی جہاز نائیجیریا کی فضائیہ کو 184.3 ملین ڈالر میں فروخت کیے جائیں گے جس سے زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر کو سہارا ملے گا۔

 
وزارت دفاعی پیداوار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ضمانتی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے سمری ارسال کی تھی۔ اس ضمن میں پاکستان اور نائیجیریا کے حکام کے درمیان معاہدہ حال ہی میں طے پایا تھا۔

مزیدخبریں