اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارتی ڈی ٹی ایچ باکس کی فروخت فوری روکنے کا حکم دیدیا اور چیئرمین ایف بی آر،پیمرا،ممبرکسٹمز اورڈی جی ایف آئی اے پرمشتمل کمیٹی قائم کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے بھارتی ڈی ٹی ایچ باکس کے معاملے پرسماعت کی،ڈی جی پیمرا نے عدالت کو بتایا کہ مارکیٹ میں موجود ڈیوائسزکو پکڑنے کی ضرورت ہے،چیف جسٹس نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تو پھر انہیں جا کر پکڑیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس میں منی لانڈرنگ کا معاملہ بھی ہے۔
عدالت نے بھارتی ڈی ٹی ایچ باکس کی فروخت روکنے کا حکم دیدیا ،عدالت نے چیئرمین ایف بی آر،پیمرا،ممبرکسٹمز اورڈی جی ایف آئی اے پرمشتمل کمیٹی قائم کردی ،سپریم کورٹ نے کمیٹی کو 10 روز میں رپورٹ جمع کرانے کاحکم دیدیا۔