ٹی وی کم ہی دیکھتا ہوں اور وزیراعظم کا خطاب سُنا ہی نہیں، نواز شریف

11:11 AM, 25 Oct, 2018

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ ٹی وی کم ہی دیکھتا ہوں اور میں نے وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سنا ہی نہیں۔احتساب عدالت میں پیشی کے لیے آمد کے موقع پر ایک صحافی نے میاں نواز شریف سے سوال کیا کہ عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ’’کان کھول کر سن لیں کسی کو این آر او نہیں ملے گا‘‘ اس بارے میں آپ کیا کہتے ہیں ۔

نواز شریف نے صحافی کو جواب دیا کہ وہ ٹی وی کم ہی دیکھتے ہیں اور انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کا یہ خطاب سنا ہی نہیں۔

علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم نے اس موقع پر گزشتہ پیشی کی طرح گفتگو سے پرہیز ہی کیا ان کی جگہ مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب ہی صحافیوں سے گفتگو کرتی اور ان کے سوالات کا جواب دیتی نظر آئیں۔

مزیدخبریں