غیرقانونی کیمپس سے متعلق کیس ،سابق وائس چانسلر سمیت6 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

10:55 AM, 25 Oct, 2018

لاہور:احتساب عدالت نے سرگودھا یونیورسٹی کے لاہور ار منڈی بہاﺅالدین میں غیرقانونی کیمپس سے متعلق کیس میں سابق وائس چانسلر سمیت 6 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سرگودھا یونیورسٹی کے لاہوراورمنڈی بہاؤالدین میں غیرقانونی کیمپس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ غیرقانونی برانچ کیس میں متعدد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں، ملزمان نے غیرقانونی کیمپس بنائے اورطلبا سے پیسے بٹورے،عدالت نے سابق وائس چانسلر سمیت 6 ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

مزیدخبریں