جناح ہسپتال کے لیبر روم سے نومولود بچی اغواء

09:30 AM, 25 Oct, 2018

لاہور: جناح ہسپتال کے لیبر روم سے نومولود بچی کو اغوا کر لیا گیا۔ دادی کی دوست بن کر نقاب پوش خاتون جناح ہسپتال سے نومولود بچی اغوا کر کے لے گئی۔ پولیس نے اغواکار خاتون کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کے ندیم کے ہاں گزشتہ روز دوپہر کو بیٹی پیدا ہوئی۔ دادی لیبر روم کے باہر بچی کو لیکر بیٹھی تھی جہاں ایک نقاب پوش خاتون نے دادی سے دوستی کی۔ واش روم جانے سے قبل دادی نے اپنی پوتی نقاب پوش خاتون کو تھما دی بعد ازاں نقاب پوش خاتون کچھ دیر بعد نومولود بچی کو رکشہ میں لے کر فرار ہو گئی۔

گارڈن ٹاؤن پولیس نے اغواکار خاتون کی تلاش شروع کر دی ہے۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔ رکشہ ڈرائیور نے اغواکار خاتون کو داروغہ والا چھوڑا تھا۔ رکشہ ڈرائیور جناح ہسپتال میں بطور سکیورٹی گارڈ بھی کام کرتا ہے۔

مزیدخبریں