کابل: افغان حکام کے مطابق طالبان نے مغربی افغانستان میں دو ملٹری چیک پوسٹوں پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں گیارہ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
پہلا حملہ ملک کے مغربی صوبے فراہ میں ہوا جہاں سکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بناتے ہوئے نو فوجیوں کو ہلاک اور چار کو زخمی کر دیا گیا۔
صوبے ہرات میں ہوئے ایک دوسرے حملے میں دو فوجی اہلکاروں کے ہلاک اور پانچ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔