اداکار ثاقب سلیم بھی فلم”ریس3“ میں کاسٹ

10:35 PM, 25 Oct, 2017

ممبئی : بالی ووڈ سپرسٹار سلمان خان کی آئندہ فلم ”ریس 3“ میں ایک اور نئے اداکار کو شامل کر لیا گیا۔ اداکار ثاقب سلیم بھی سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔


بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان کی فلم ”ریس3“ میں جیکولین فرنینڈس، دیسے شاہ اور بوبی دیول کے بعد اب ثاقب سلیم بھی فلم کا حصہ بن گئے۔ ثاقب سلیم فلم میں اہم کردار ادا کریں گے۔ فلم کے ہدایتکار رومیو ڈی سوزا ہیں۔ فلم جلد نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں