ممبئی: بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو نئی فلم مل گئی۔ فلم ساز پوجا بیدی اور بوبی بیدی معروف بھارتی خاتون کاروباری شخصیت شہناز حسین کی زندگی پر فلم بنا رہے ہیں جس کی کہانی کملیش پانڈے لکھ رہے ہیں۔
فلم میں سب سے پہلے اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کیا گیا لیکن اداکارہ نے ہالی و وڈ میں اپنی سیریز کی مصروفیات کے باعث فلم کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم اب خوبرو اداکارہ ایشوریا بچن کو فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔
فلم کے لکھاری کملیش پانڈے کے مطابق شہناز حسین کے کردار کو نبھانے کے لئے ان کی سب سے پہلی پسند صرف ایشوریا تھیں کیوں کہ وہی کردار کے ساتھ انصاف کرسکتی ہیں۔کملیش کا کہنا ہے کہ فلم کے ڈائیلاگ میں آج کل کی فیس بک اور ٹوئٹر کی نسل والی زبان نہیں بلکہ تہذیب اور ادب کی زبان استعمال ہے اور ایشوریا اس کردار پر پورا اتریں گی۔فلم کی کہانی شہناز حسین کی 16 سال سے لے کر 60 سال تک کی زندگی کے اتار چڑھاو¿ ، کامیابی، ناکامی اور ایک با ہمت خاتون کے عزم کے گرد گھومتی ہے۔فی الحال ایشوریا اپنی نئی فلم 'فینی خان' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جن میں ان کے ساتھ اداکار انیل کپور جلوہ گر ہوں گے۔
ایشوریا رائے کو پریانکا چوپڑا کی جگہ کاسٹ کر لیا گیا
10:29 PM, 25 Oct, 2017