ممبئی : بالی ووڈ دبنگ سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“کا دوسراپوسٹرز جاری کر دیا گیا ہے ،جس میں سلمان خان کے ساتھ کترینہ کیف بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔
ریلیز کیے گئے پوسٹر میں جنگ کامنظر پیش کیا گیا ہے، سلمان خان ہاتھ میں مشین گن لیے نمایاں نظرآرہے ہیں جب کہ کترینہ کیف بھی پستول تھامے نظر آرہی ہیں جس سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ وہ اس بار بھی ٹائیگر کے ساتھ مل کر اپنی محبت کی حفاظت کریں گی۔
واضح رہے کہ فلم ”ٹائیگرزندہ ہے“ سلمان اور کترینہ کی 2012 میں ریلیز کی گئی سپر ہٹ فلم ”ایک تھا ٹائیگر“کا سیکوئل ہے۔ فلم رواں سال کرسمس کے موقعے پر 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔