کیلی فورنیا میں گرمی کا 108 سالہ ریکارڈ، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

08:48 PM, 25 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں گرمی کا 108 سالہ ریکارڈ  ٹوٹ گیا، درجہ حرارت 40  ڈگری سینٹی گریڈ  تک جاپہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز کیلی فورنیا میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ  ریکارڈ   کیا   گیا جو   1909ء کے درجہ حرارت 37.2 ڈگری سینٹی گریڈ سے کہیں زیادہ ہے۔ریاست کے مختف شہروں میں بھی ریکارڈ توڑ درجہ حرارت دیکھنے کو ملا ،لانگ بیچ میں 105ڈگری فارن ہائٹ اور سنتا باربرا میں 96 ڈگری فارن ہائٹ ریکارڈ   کیا  گیا۔

غیر معمولی درجہ حرارت کی وجہ سے بیس بال کے مداحوں کو ڈوگر سٹیڈیم میں انعقاد ہونے والے ورلڈ سیریز کے مقابلوں میں شرکت سے بھی خبردار کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں خطرناک گرمی پڑنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے جو کہ غیر معمولی بات ہے۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس کو سنجیدہ لیں اور احتیاط کا مظاہرہ کریں۔

مزیدخبریں