تائی پے: ایسر کمپنی نے نیا گیمنگ لیپ ٹاپ پریڈیٹر ٹریٹون 700 لانچ کر دیا ہے۔
لیپ ٹاپ میں انٹل کور آئی 7 پراسیسر، 15.6 انچ ایچ ڈی آئی پی ایس ڈسپلے، 32 جی بی میموری اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ دیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ میں پریڈیٹر سینس سافٹ ویئر دیا گیا ہے جس کی مدد سے گیمرز مختلف سیٹنگ اور فیچرز کو اپنی مرضی سے تبدیل کر سکیں گے۔
لیپ ٹاپ میں کنیکٹیوٹی کے لئے ڈبل شوٹ پرو نیٹورکنگ، تھنڈربولٹ 3 ، ڈوئل بینڈ وائے فائے، بلیوتوتھ، دو یو ایس بی 3.0 پورٹ، ایک یو ایس بی 2.0 پورٹ، ڈسپلے پورٹ کنیکٹر اور ایچ ڈی ایم آئی پورٹ دی گئی ہے۔
لیپ ٹاپ کی بیٹری 4670 ملی ایمپئر آورز کی ہے اور اس کا بیٹری ٹائم 5 گھنٹے سے زائد ہے۔ لیپ ٹاپ کی قیمت 4600 ڈالر ہے۔