لاہور ہائیکورٹ نے ترک خاندان کی جبری ملک بدری کی تفصیلات طلب کر لیں

06:37 PM, 25 Oct, 2017

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے ترک خاندانوں کی جبری ملک بدری کے خلاف درخواست پر 13اور 14اکتوبر کو بیرون ملک جانے والے مسافروں کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔


لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ ترکی میں سیاسی عدم استحکام کے باعث طیب اردگان کے مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،پاکستان میں مقیم اردگان کے سیاسی مخالفین کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے،پاکستان میں مقیم ترکیوں کو عالمی معاہدوں کے تحت تحفظ حاصل ہے،

انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود پاکستان میں رہائش پذیر ترک خاندانوں کو جبری طور پر پاکستان بدر کیا جا رہا ہے،وزارت داخلہ کی جانب سے جواب داخل کراتے ہوئے کہا گیا کہ ترک خاندان کے لاپتہ ہونے اور ترک خاندان کی حساس اداروں کی تحویل جاننے کیلئے خط لکھا ہے،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بادی النطر میں عدالت کی حکم عدولی نہیں ہوئی۔

مزیدخبریں