ماسکو: روسی دارالحکومت ماسکو میں ایک نامعلوم شخص نے ایکو آف ماسکو ریڈیو اسٹیشن کے دفتر میں داخل ہو کر ایک خاتون میزبان تاتیانا فیلگین گوئرکو چاقومار کر شدید زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے ایکو آف ماسکو ریڈیو اسٹیشن میں گھس کر سرعام خاتون میزبان کو چاقو کے وار سے اس وقت زخمی کر دیا جب وہ براہ راست پروگرام کر رہی تھیں۔ حملہ آور کو پکڑ کر فوری طور پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریڈیو اسٹیشن کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق خاتون میزبان کی گردن میں زخم آیا جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔روسی پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کے ترجمان الیگزنڈر کورنو ئے نے فیس بک پر بتایا کہ حملے کی حالیہ کارروائی ایک وحشیانہ عمل ہے۔
ادھر روسی میڈیا کے مطابق ایک سیکیورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ حملہ آور سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ حملے کا سبب ذاتی نوعیت کا نظر آتا ہے۔