لاہور: لالی ووڈ کی معروف اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی فیملی کورٹ میں سماعت،اداکارہ نے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق فیملی کورٹ میں اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی سماعت ہوئی تو اداکارہ نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ عتیق الرحمان میراخاوندنہیں جھوٹا انسان ہے،میں نے اس سے نکاح نہیں کیا،عتیق الرحمان نے جو نکاح نامہ پیش کیا وہ جعلی ہے اورکسی یونین کونسل نے نکاح نامے کی تصدیق نہیں کی۔
اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ عتیق الرحمان کا پیش کردہ نکاح نامہ منسوخ کیا جائے اور اسے روکا جائے کہ مجھے بیوی نہ کہے،اداکارہ میرا نے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد پیپرپر دستخط کئے اور انگوٹھا بھی لگایا۔
عتیق الرحمان کا پیش کردہ نکاح نامہ منسوخ کیا جائے ، اداکارہ میرا
06:01 PM, 25 Oct, 2017