واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان نے شمالی کور یا کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کے بل کی منظوری دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کے بل کے حق میں دو کے مقابلے میں چار سو پندرہ ووٹ پڑے۔ اس بل کے تحت امریکی محکمہ خزانہ شمالی کوریا کے خلاف کاروبار کرنے والے تمام اداروں کے اثاثے منجمند کر دیگا۔
بل کے مصنف ریپبلکن نمائندے آندائی بارر نے کہا کہ یہ بنکوں اور دیگر اداروں کے لئے وقت ہے کہ وہ شمالی کوریا کی حکومت کی امداد یا امن کے لئے امریکہ کا اتحادی بن کر کھڑے رہنے کے حوالے سے کسی ایک اقدام کا انتخاب کریں ۔