اداکارہ آسین کے ہاں بیٹی کی ولادت

04:47 PM, 25 Oct, 2017

بالی وڈ اداکارہ آسین کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے جس خبر انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دی۔
تفصیلات کے مطابق تیلوگا فلموں سے اداکاری کا آغاز کرنےوالی اداکارہ آسین نے بالی وڈ کی مشہور زمانہ فلموں میں کام کیا۔ آسین اداکار سلمان خان کےساتھ فلم'ریڈی' ،اجے دیوگن کے ساتھ' بول بچن'، عامر خان کےساتھ' گجنی' اور اداکار اکشے کمار کےساتھ فلم ' کھلاڑی 786 'اداکاری کر چکی ہیں۔

ان فلموں میں ان کی اداکاری کو بے پناہ پسند کیاگیا۔آسین نے آخری بار 2015 کی فلم ' آل از ویل' میں کام کیا۔آسین سال 2016 میں ہندوستان کے ایک معروف تاجر راہل شرما کےساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی تھیں۔

مزیدخبریں