سعودی فرمانروا کی سوڈان کے صدر سے ملاقات

04:41 PM, 25 Oct, 2017

سعودی فرمانروا کی سوڈان کے صدر سے ملاقات
سعودی فرمانروا کی سوڈان کے صدر سے ملاقات

خرطوم:سعودی دارالحکومت ریاض میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کے روز سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری سطح پر ہونے والی بات چیت کے دوران دونوں برادر ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات اور خطے کے صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات کے موقع پر موجود دیگر شخصیات میں ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز ، وزیر مملکت اور خادم حرمین شریفین کے مشیر شہزادہ ڈاکٹر منصور بن متعب بن عبد العزیز ، نیشنل گارڈز کے وزیر شہزادہ متعب بن عبد اللہ بن عبد العزیز ، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان ، وزیر مملکت اورکابینہ کے رکن ڈاکٹر ابراہیم بن عبد العزیز العساف اور وزیر مالیات محمد بن عبداللہ الجدعان شامل ہیں۔

سوڈان کی جانب سے ملاقات میں وزیر مملکت فضل عبداللہ فضل ، وزیر خارجہ پروفیسر ابراہیم غندور ، سکیورٹی اور انٹیلی جنس کے سربراہ محمد عطا

المولی ، وزیر مملکت اور صدارتی دفتر کے سربراہ حاتم حسن بخیت اور سعودی عرب میں سوڈانی سفارت خانے کے ناظم الامور ڈاکٹر احمد التجانی نے شرکت کی۔

مزیدخبریں