لاہور: لاہور کے چڑیا گھر میں شیروں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔ آج چڑیا گھر میں شیرنی کاجل کے ہاں 2 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد لاہور کے چڑیا گھر میں شیروں کی تعداد 19 ہو گئی۔
چڑیا گھر انتظامیہ شیرنی کے بچوں کی پیدائش پر کافی خوش نظر آ رہی ہے اور اس کے بچوں کی خصوصی دیکھ بھال کی جاری ہے۔ انتظامیہ کا مزید بتانا تھا کہ دونوں بچے صحت مند ہیں اور ان کے لئے خصوصی طور پر پینجرہ تیار کیا گیا ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں