امریکہ‘ 30 لاکھ افراد روزانہ بندوق ساتھ لیکر چلتے ہیں‘تحقیقاتی رپورٹ

01:13 PM, 25 Oct, 2017

واشنگٹن :دوسرے ملکوں کو برباد کرنے والے امریکا کااپنا حال بھی برا ہو گیا،امریکہ میں روزانہ 30 لاکھ اور مہینے میں 90 لاکھ افراد ایک بار ضرور گھر سے بندوق لے کر نکلتے ہیں۔امریکامیں گن کلچر کی وجہ سے اسکولوں، کام کی جگہوں اور تفریحی مقامات کے ساتھ کنسرٹس میں فائرنگ کے واقعات ہوتے رہتے ہیں، اسی وجہ سے اسلحہ پر پابندی کا مطالبہ زورپکڑتا جارہا ہے۔

امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے جنوبی علاقوں کے رہنے والے 30 لاکھ افراد روزانہ اپنی بندوق لے کر گھر سے باہر نکلتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق انہی علاقوں میں ہر مہینے 90 لاکھ افراد بندوق ایک بار ضرور گھر سے باہر لے کرا?تے ہیں۔

اسلحہ گھر سے باہر لے کر آنے والے افراد کا کہنا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لئے گن لے کر چلتے ہیں،اس کا مقصد دوسروں کو ہلاک کرنا یا دہشت

پھیلانا ہرگز نہیں ہوتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 20 برسوں میں اسلحہ بردار افراد کے بارے میں ہونے والی یہ تحقیقی رپورٹ اپنی قسم کی پہلی تحقیق ہے۔

مزیدخبریں