لاہور :میچ فکسنگ، اسپاٹ فکسنگ کے بعد بھارتیوں نے پچ فکسنگ ایجاد کردی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیو زی لینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے کے لئے پچ فکس کر دی گئی جس کا بھارتی میڈیا نے اسٹنگ آپریشن کرکے بھانڈا پھوڑ دیا۔
بھارتی صحافی بکی بن کر پونے کے پچ کیوریٹر کو اپنی مرضی کا پچ بنانے پر آمادہ کیا ۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق باہر کا کوئی بندہ پچ نہیں دیکھ سکتالیکن کیوریٹر نے ایک دن پہلے ہی بکی کے بھیس اختیار کئے رپورٹر کو پچ دکھائی اور ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا کہ اس پر کتنے رنز بن سکتے ہیں۔
پچ کیوریٹر نےبکی کو یہ بھی بتایا کہ اس پر جوا لگانا ہو تو کتنا لگانا ہے۔
بھارت میں پہلے رنز کا پہاڑ کھڑا کرنے والی پچیں بنائی جاتیں ہیں تاہم اس میچ کے لیے بھارتی صحافی نے پچ کیوریٹر "کے پاس" کو مرضی کا پچ بنانے پر آمادہ کرلیا۔
کرکٹ ماہرین نے آئی سی سی کو اس سارے واقعہ کی فوری تحقیقات کا کہا ہے ۔