فیصل مسجد کو "پنک ربن مہم "کے تحت گلابی کرنے پر لوگوں کا شدید ردعمل

 فیصل مسجد کو

اسلام آباد :"پنک ربن مہم "نے پاکستان حکومت کے ساتھ مل کر خواتین کے اندربریسٹ کینسر کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کا آغاز کیا تھا ۔اس مہم کے تحت فیصل مسجدکو گلابی رنگ میں رنگ دیا گیا تھا ۔


فیصل مسجد کو گلابی رنگنے پر لوگوں کا شدید رد عمل سامنے آگیا ہے۔ اسلام آباد کے لوگوں نے اس اقدام کی محالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا اس طرح کیسے کینسر کے متعلق آگاہی پیدا کی جاسکتی ہے۔ بریسٹ کینسر کی آگاہی کے لیے مسجدوں کا رنگنا ایک غیر اخلاقی عمل ہے ۔

کچھ لوگوں نے تو یہ بھی کہا کہ عورتوں  کے اعضاء کے بارے میں آگاہی کے لیے مسجد کا استعمال انتہائی غیر اخلاقی عمل ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بریسٹ کینسر آگاہی کے لیے مینار پاکستان ، مزار قائد اور پارلیمنٹ ہاؤس کو بھی گلابی رنگ میں رنگا گیا تھا۔