نواز شریف کی وطن واپسی اور کل احتساب عدالت میں پیشی معمہ بن گئی

11:39 AM, 25 Oct, 2017

لاہور: نواز شریف کی وطن واپسی ایک بار پھر افواہوں کی زد میں ہے اور نوازشریف کل عدالت پیش ہونگے یا نہیں یہ معمہ بھی حل نہ ہو سکا۔ لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم آج جدہ سے وطن واپس پہنچیں گے اور نواز شریف کل احتساب عدالت میں بھی پیش ہونگے۔ اس کے علاوہ پارٹی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم نے سات جنوری کے لیے لندن سے لاہور کے لیے ٹکٹ بک کرا لیا ہے۔ نواز شریف پی آئی کی فلائیٹ پی کے 758 کے ذریعے وطن واپس آئیں گے۔ پروگرام کے مطابق نوازشریف کے ہمراہ ان کے سیکرٹری حنیف خان بھی ہوں گے۔

ادھر حسن نواز نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی لندن واپسی کی افواہیں بے بنیاد ہیں جبکہ نواز شریف یہاں سے پاکستان جانے کے لئے ہی گئے ہیں اور واپس نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ والد ہ کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لایا گیا جن کے خون کے ٹیسٹ ہوئے اور وائٹ سیل کم ہو گئے ہیں۔ حسن نواز کے مطابق والدہ کلثوم نواز مزید 2 روز اسپتال میں رہ سکتی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں