نئی دہلی :معروف بھارتی اداکارہ حنا خان نےریالٹی شو"بگ باس11 "میں اپنی حرکات کے باعث دس سال سے کمائی ہوئی عزت مٹی میں ملادی ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز حنا خان نے تو حد ہی کر دی ۔ "بگ باس"کنٹسٹنٹ اکاش اورڈھنچک پوجا کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا جس کی وجہ سےان کے مداحوں نےشدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حنا خان کے مداحوں نےشدید رد عمل کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ حنا خان نے جو عزت دس سال میں کمائی تھی وہ "بگ باس"میں اپنے ناروا سلوک کے باعث دس منٹ میں گنوا دی ہے۔